Jump to content

Recommended Posts

تم بہت اچھے ہو

                   یاسر رشید

 

کھٹ کھٹ…کھٹ!

اوہو۔ تم تو صبح دیکھتے ہو نہ شام… بس کھٹ کھٹ شور مچاتے رہتے ہو۔ کاہل کوے نے چڑ کر کٹھ بڑھئی سے کہا۔

بھئی میں تو کام کرتا ہوں۔ میرا کام یہی ہے کہ ورنہ لو گ مجھے کٹھ بڑھئی کیوں کہیں۔ کٹھ کاٹھ س نکلا ہے جس کا مطلب ہے لکڑی اور بڑھئی۔ تم تو جانتے ہو یہ میری چونچ اللہ میاں نے دی ہے نا ہ بڑی مضبوط ہے۔ اس کی مدد سے میں سخت سے سخت درختوں کے تنوں میں سوراخ کر لیتا ہوں۔

کٹھ بڑھئی بولا۔

مگر خواہ مخواہ سوراخ کرنے سے کیا فائدہ؟

میں بلا وجہ سوراخ نہیں کرتا یہ دیکھو میں نے اس چوڑے تنے میں کتنے سارے سوراخ کر دیے ہیں۔

مگر کیوں ؟

اس لیے کہ ان میں خوراک رکھی جا سکے۔ یہ ہماری الماری ہے سمجھے ؟

اونہہ کون اتنی محنت کرے۔ ہم تو تازہ پھل کھاتے ہیں تازہ پھل سمجھے ! کوے نے منہ بنا کر کہا۔

کھٹ کھٹ کھٹ کٹھ بڑھئی نے سوراخ کرنے شروع کر دیے۔ سوراخ تیار ہو گئے تو کٹھ بڑھئی نے بہت سارے پھل لا لا کر ان سوراخوں میں رکھ دیے۔ وہ روزانہ انہیں اپنی چو نچ سے الٹتا پلٹتا رہتا کہ پھل ایک ہی طرح رکھے خراب نہ ہو جائیں اور انہیں ہوا ملتی رہے۔

کاہل کوا کٹھ بڑھئی کو دیکھ دیکھ کر ہنستا رہتا۔ کچھ دنوں بعد موسم بدل گیا برف پڑنے لگی۔ ہر طرف بر ف ہی برف نظر آنے لگ۔ درختوں پر بھی برف جم گئی تمام پھل درختوں سے غائب ہو گئے

ایک دن کٹھ بڑھئی گھر سے نکلا تو دیکھا کہ کوے صاحب برف پر سر جھکائے بیٹھے ہیں۔

ارے تمہیں کیا ہوا؟

ہونا کیا تھا بھوک کے مارے دم نکل رہا ہے۔

کھانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ کوے نے کمزور سی آواز میں رونی صورت بنا کر کہا۔

ار ے تم تو مجھ سے کہتے آؤ تم ہمارے مہمان ہو۔

کٹھ بڑھئی نے کوے کو سہارا دیا اور اپنے گھر لے گیا۔ پھر الماری کے ایک سوراخ میں چونچ ڈال کر پھل نکالے اور کوے کو کھلائے۔

کوے نے پھل کھا کر اللہ کا شکر ادا کیا اور بولا۔

واقعی تم بہت اچھے ہو تم نے محنت کی اور آج تمہیں کوئی پریشانی نہیں۔ اگر میں بھی تمہاری طرح محنتی ہوتا اور آنے والے دنوں کے لیے پہلے سے تیار ی کر لیتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا۔

٭٭٭

Share this post


Link to post
Share on other sites

Join the conversation

You can post now and register later. If you have an account, sign in now to post with your account.

Guest
Reply to this topic...

×   Pasted as rich text.   Paste as plain text instead

  Only 75 emoji are allowed.

×   Your link has been automatically embedded.   Display as a link instead

×   Your previous content has been restored.   Clear editor

×   You cannot paste images directly. Upload or insert images from URL.

Sign in to follow this  

×
×
  • Create New...